ملائیشین وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کا نور خان بیس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا، اور اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اس کے بعد 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیرِاعظم کو پھول پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں ملائیشیا نے پاکستان سے چاول، فروزن فوڈ کی خریداری بڑھادی

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ کامرس جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ استقبال میں شریک تھے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ون ٹو ون ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کے وفد کی بھی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی حجم 1.8 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیاہے، محمد اظہر مزلان

دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟