پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کو احتجاج کے لیے اسلام آباد اور لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن اسلام آباد پہنچ سکتا ہے اسلام آباد پہنچے اور جو لاہور کے قریب ہیں وہ مینار پاکستان پر احتجاج کے لیے پہنچیں۔ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے اپنے سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ ایکس پر کارکنان کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج جاری رہے گا، جو لوگ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں وہ یہیں پر احتجاج کریں۔ لیکن جو لوگ راستوں کی بندش کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے لوگ اسلام آباد آنے کے بجائے مینار پاکستان کے احتجاج میں شرکت کریں۔ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے تمام اسٹیک ہولڈرز ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں۔ اور جو لاہور کے ارد گرد کے علاقوں میں رہ رہے ہیں وہ مینار پاکستان پہنچ جائیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا، وسٹ ریجن، نارتھ ریجن اور ساؤتھ ریجن کے تمام دوست اسلام آباد احتجاج میں شامل رہیں گے۔ جو راستوں میں ہیں وہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے جو اسلام آباد  کی طرف روانہ ہوئے ہیں وہ بھی اسلام آباد  ہی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، فوج کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ آج سے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ لاہور اور اس کے گرد و نواح کے افراد  یعنی سارا سینٹرل پنجاب ریجن لاہور کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ باقی پنجاب  یعنی ویسٹ ریجن، نارتھ ریجن، ساؤتھ ریجن میں موجود اسٹیک ہولڈرز اور تنظیمیں، تمام اضلاع میں آج سے پرامن احتجاج  کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کہتے ہیں کہ جب تک ہمارے لیڈر عمران خان صاحب رہا نہیں ہوتے، اور قاضی فائز عیسیٰ جب تک کرسی سے اترتے نہیں ہیں عوام کہیں نہیں جائیں گے اور یہیں ڈی چوک میں احتجاج کریں گے بلکہ دھرنا دیں گے، اور اگر یہ اسی طرح چلتا رہا تو ہو سکتا ہے ہمیں اڈیالہ جیل کی طرف رخ کرنا پڑ جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان