جے یو آئی (ف) کے آئینی ترمیمی مسودے میں کن نکات کو حذف کردیا گیا؟

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) نے آئینی ترامیم کے لیے اپنی تجاویز پر مشتمل مسودہ تیار کرلیا ہے جو مولانا فضل الرحمان کی منظوری کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کو فراہم کیا جائے گا۔

جے یو آئی ف کے ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کے لیے تجاویز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی جبکہ پاکستان تحریک انصاف سے بھی آئینی ترامیم کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: دعا کریں آئینی ترامیم جلد ہوجائیں، نواز شریف کا صحافی کے سوال پر جواب

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے جے یو آئی ف کے تجویز کردہ مسودے میں ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھانے کی تجویز شامل نہیں ہے جبکہ آرٹیکل 8، فوجی عدالتوں، ہائیکورٹس کے ججوں کے تبادلوں اور آئینی عدالت کے قیام کی تجاویز کو بھی حذف کردیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف کی تجویز کردہ آئینی ترامیم میں کسی بھی قسم کی قانون سازی خواہ قومی یا صوبائی اسمبلی سے منظور کروانے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینا ضرور قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم، ایم کیو ایم نے بھی حکومت کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

مسودے میں آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ میں 5 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی تجویز ہے جو چیف جسٹس آف پاکستان اور 4 سینیئر ججوں پر مشتمل ہوگا۔ جے یو آئی کی تجاویز میں ججوں کی تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کی تجویز ہے جس میں پارلیمانی کمیٹی کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ججوں کی تقرری میں جوڈیشل کمیشن کی رائے کو مسترد کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ترامیم کا مقصد عدالتوں میں اصلاحات لانا ہے، جس کے لیے جے یو آئی تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر آگے بڑھے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت ایس سی او کانفرنس کے اختتام تک آئینی ترامیم مئوخر کردے، فضل الرحمان کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنے مسودے میں ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 68 سال تک بڑھانے اور ملٹری کورٹس کی تشکیل کی تجویز مسترد کردی ہے جبکہ علیحدہ سے آئینی عدالت کا قیام بھی جے یو آئی کی تجاویز میں شامل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری