ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وفد کی سربراہی ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر برائے بیرون ملک تجارت چیان چوئی ژو نے کی، ان کے ہمراہ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور مختلف اداروں کی نمائندگی کرنے والے اراکین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

ایس آئی ایف سی کے حکام نے چینی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور نمایاں خصوصیات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔

وفد نے صنعت، بینکنگ، دفاع، توانائی، زراعت، لائیو سٹاک، آبی زرعت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟

حکومتی اعلامیہ کے مطابق وفد کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس فریم ورک کے تحت منصوبوں کو مزید متحرک کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!