بھارتی صحافی نے اسلام آباد کو ایشیا کا خوبصورت ترین شہر قرار دیدیا

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی صحافی اشیش کمار سنگھ نے اسلام آباد کو ایشیا کا سب سے خوبصورت شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ یہاں آچکے ہیں اور انہیں ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے، اس مرتبہ بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اشیش کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں تمام پرانے دوستوں سے ملاقات بھی ہوئی ہے، جبکہ ایس ای او کانفرنس میں صحافیوں کو فراہم کردہ سہولیات بھی بہت بہترین ہیں۔

بھارتی صحافی کے مطابق اسلام آباد چھوٹی بڑی سڑکوں سے آراستہ صاف ستھرا شہر ہے، جہاں کہیں ٹریفک بلاک نہیں ہوتا۔ ’ہمیں صرف اسلام آباد اور لاہور کا ویزا ملتا ہے، ایک مرتبہ میں دیگر صحافیوں کے ہمراہ یہاں آیا تھا تو ہم لوگ سوات بھی گئے تھے وہ بھی بہت خوبصورت ہے۔‘

بھارتی صحافی اشیش کمار سنگھ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس لیے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئے کیونکہ یہ سربراہان حکومت کی کانفرنس تھی جبکہ نریندر مودی سربراہِ ریاست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد میڈیا ہی پاک بھارت عوام کو قریب لاسکتا ہے، نیانیما باسو

’اگر کسی بھی ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کی دعوت ہوتی ہے تو نریندر مودی تب جاتے ہیں، ورنہ کوئی بھی اعلیٰ حکومتی شخصیت بھارت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ’اس کانفرنس میں بھی بھارت نے مکمل طور پر شرکت کی اور ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کے بجائے وزیر خارجہ خود آئے۔‘

بھارتی صحافی کے مطابق ایس سی او کانفرنس وقت کی ضرورت اور انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس وقت جو اس خطے کو دہشت گردی سمیت معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور جو موسمیاتی تبدیلی سے معاملات زندگی میں فرق پڑ رہا ہے اس کے لیے اس کانفرنس کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے بہترین انتظامات کیے، یہاں کے لوگ اور کھانے اچھے لگے، روسی صحافی کی وی نیوز سے گفتگو

’یہ تو جس طرح کانفرنس چلے گی اور جو ممالک کے سربران ائے ہیں وہ اپنی تجاویز دیں گے اس سے پتا لگے گا کہ کانفرنس کتنی کامیاب ہوئی ہے لیکن اس کا انعقاد بہت ضروری تھا۔‘

اشیش کمار سنگھ نے پاک بھارت تعلقات کے لیے کانفرنس کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ ابھی پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سب کو ایک ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:جے شنکر کی پاکستان آمد: شاید اب پاک بھارت تعلقات میں کچھ نرمی آجائے، بھارتی صحافی سہاسنی حیدر

’ہم سب کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا ہے اور دشمنوں کو ہرانا ہے، اس کانفرنس سے پاک بھارت تعلقات میں کچھ بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے درمیان فاصلہ کچھ کم ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟