فیصلہ کن  ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دلچسپ ثابت ہوگی، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی 

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے ریڈبال ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی  پچ دلچسپ ثابت ہوگی، جہاں ان کے مطابق دونوں کرکٹ ٹیموں کو ٹاس جیتنے کا خواہشمند ہونا چاہیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ بہت خشک ہے، گھاس کی غیر موجودگی کے باعث پچ دلچسپ برتاؤ کا مظاہرہ کرے گی، یہی وجہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی متمنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے ہیڈ کوچ کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے بہت اچھی تیاری کی ہے، ملتان ٹیسٹ اچھا کھیلا، یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لیے چیلنجنگ تھا، اسپنرزکے لیے سازگارپچ تھی لیکن شائقین کرکٹ دوسرے ٹیسٹ سے محظوظ ہوئے، مجھے اپنے کھلاڑیوں پرفخرہے۔

’ٹاس ٹاس ہوتا ہے، جیت کر اچھا اسکور بورڈ پر دیکھنا چاہیں گے، لڑکے آہستہ آہستہ غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے سیکھ رہے ہیں، تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آخری ٹیسٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔‘

مزید پڑھیں:انگلینڈ بھی پاکستان کے نقش قدم پر، تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 3 اسپنرز شامل کرلیے

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے دور رکھوں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد تبدیلیاں کیں، پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد سلیکشن کمیٹی نئی بنائی گئی۔ ’انگلش ٹیم اچھی ٹیم ہے لیکن ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔‘

ہیڈ کوچ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ اچھی نہیں رہی تاہم حالیہ فتح کے پیش نظر اس انداز کی کرکٹ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

’لگتا ہے صحیح وقت پر ٹیم ٹریک پر آگئی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ دونوں ٹیموں کیلیے چیلنجنگ ہے، ہمارا فوکس میچ جیتنے پر ہے، اگر پہلے بیٹنگ ملی تو اچھا سکور کر کے دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔‘

مزید پڑھیں:پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، آخری ٹیسٹ کے پہلے دن انٹری فری، باقی ایام میں ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 152 رنز سے فتح دلائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم