پختون امن جرگہ، صوبائی کابینہ کا وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کابینہ نے وفاقی حکومت سے پختون امن جرگے میں پیش کردہ قرارداد کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان  کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پختون امن جرگے میں پیش کردہ قرارداد میں شامل مطالبات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: امن عمل میں شامل ہوں ورنہ علاقہ چھوڑ دیں، قومی جرگہ عمائدین کا شرپسندوں کو پیغام

اس موقع پر صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت صوبائی اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے نمائندے شامل ہوں۔ صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اس کمیٹی کی سفارشات کو سنے اور ان کے مطالبات پر پیشرفت کرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے جرگہ پر امن انداز میں ختم ہوا، جرگے نے اپنے مطالبات پر مشتمل قرارداد پیش کی ہے، اب ان پر پیشرفت کرنی ہے، جو مطالبات صوبائی حکومت سے متعلق ہیں انہیں صوبائی اسمبلی میں پیش کرکے اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی جرگہ کی پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ 14 اکتوبر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جمرود میں منعقدہ قومی جرگہ کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور جو مطالبات صوبائی حکومت کے دائرہ کا ر میں نہیں انہیں متعلقہ وفاقی حُکام  کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟