امریکی انتخابات میں 4 دن باقی، اب تک کتنے کروڑ امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے؟

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں اب صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں اور اب تک قبل از انتخابات ووٹنگ میں 6 کروڑ سے زائد امریکی شہری اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ اور کملا ہیرس کی سوئنگ اسٹیٹس (سخت مقابلے والی ریاستوں) میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس میں سخت مقابلے کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا انتخابی مہم: ٹرمپ اور ہیرس کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ

الیکشن کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے، ٹرمپ اور کملا ہیرس کے ایک دوسرے پر تنقیدی حملوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلری کم از کم ذہین تھیں، کملا ہیرس میں وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیا، جس پر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ امریکی عوام ٹرمپ کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے نویڈا کے شہریوں سے کہا کہ وہ غلطی نہ کریں، الیکشن ہم ہی جیتیں گے کیونکہ اب امریکا کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں، امریکا

واضح رہے کہ کملا ہیرس حال ہی میں 60 برس کی ہوئی ہیں جبکہ ان کے حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 78 برس اور موجودہ صدر جوبائیڈن کی عمر 81 برس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘