تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ اب پشاور کے بجائے صوابی میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 نومبر کو پشاور میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ اب صوابی میں ہوگا، پی ٹی آئی ورکرز کے لیے ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا جس میں پورے ملک سے عوام بھرپور شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے 8 نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان

رپورٹس کے مطابق تبلیغی اجتماع کے باعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ اجتماع ختم ہونے کے فوراً بعد ہی پی ٹی آئی کا ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کریں گے۔ تاہم، 10 نومبر کے بعد ہی صوابی میں ٹینٹ ویلیج آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ٹینٹ ویلیج میں قیام کریں گے۔

خیال رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کے لیے 8 نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا قافلہ لاہور زمان پارک سے پشاور روانہ

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرحد یونیورسٹی کے سامنے 8 نومبر بروز جمعہ دوپہر 2 بجے پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کی تحریک اب رکے گی نہیں، مشکلات کے باوجود ہم مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

گلگت بلتستان الیکشن: تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت

اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے تنازعے میں اہم پیشرفت

سوشل میڈیا کا جادو: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام آڈیوز نے پرانی فلموں اور ڈراموں کو دوبارہ مقبول بنا دیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ