بشریٰ بی بی کا قافلہ لاہور زمان پارک سے پشاور روانہ

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور زمان پارک سے پشاور روانہ ہوچکی ہیں۔ بشریٰ بی بی قافلے کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور جائیں گی۔

اس سے قبل جب اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی راولپنڈی سے رات گئے لاہور زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچیں تو ان کے پیچھے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں متجمع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی پشاور سے اسلام آباد روانہ، عمران خان سے بھی ملاقات کریں گی

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس رات گئے قیدیوں کی وین اور واٹر کینن کے ہمراہ زمان پارک پہنچی اور عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائشگاہ کے اطراف پر بیریئر لگا کر ہر آنے جانے والے پر نظریں جمالیں۔

واضح رہے بشریٰ بی بی 30اکتوبر کو پشاور سے ہی اسلام آباد روانہ ہوئی تھیں جہاں انہوں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ زمان پارک لاہور چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ بی بی زمان پارک سے پاکپتن جائیں گی؟

تاہم، زمان پارک میں قیام کے بعد بشریٰ بی بی آج پشاور کے لیے روانہ ہوچکی ہیں، زمان پارک سے روانگی کے وقت ان کے ہمراہ سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ