جیل اصلاحات: چیف جسٹس کی تشکیل دی گئی کمیٹی میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے اور پنجاب بھر کی جیلوں کا معائنہ کرنے اور سفارشات دینے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے، جس میں 9 مئی واقعات کی ملزمہ خدیجہ شاہ بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شمس محمود مرزا، ہوم اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹریز، انسپکٹرز جنرل آف پولیس اور جیل خانہ جات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہورہی ہیں، لگتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان

اس کے علاوہ  رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن، سینٹرل جیل لاہور کی سپرنٹنڈنٹ صائمہ امین خواجہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں قید کاٹنے والے حکومتی اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے ارکان سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب کی جیلوں کا معائنہ کرنے اور سفارشات دینے کے لیے قائم کمیٹی میں جسٹس (ر) شبر رضا رضوی، صائمہ امین خواجہ اور احد چیمہ بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فوجداری انصاف میں اصلاحات کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر جیل اصلاحات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی۔

پنجاب کو خاص طور پر شدید چیلنجز کا سامنا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصفانہ قانونی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لیے جیل کا ایک انسانی اور مؤثر نظام ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے جمع کردہ اعداد و شمار سے ملک بھر میں گہری تشویشناک صورتحال کا پتا چلتا ہے، جہاں 66 ہزار 625 کی گنجائش والی جگہ پر ایک لاکھ 8 ہزار 643 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کو خاص طور پر شدید چیلنجز کا سامنا ہے، صوبے میں 35 ہزار 365 کی گنجائش والی جگہ پر قیدیوں کی تعداد 67 ہزار 837 ہے۔ یہ صورتحال نظام انصاف کے لیے ایک اہم مسئلہ کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ: اب قیدی جیل میں رہ کر عدالت میں پیش ہوں گے

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے پنجاب میں فوری مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اجلاس میں جیل ریفارمز کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

مہاراشٹر میں کرکٹ فائنل میدانِ جنگ بن گیا، پچ پر ٹریکٹر چلا دیا

بلوچستان سے عالمی افق تک، بڑھتے مواقع اور ولولہ بشیر کی کامیابی کی کہانی

پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

ایپل ٹی وی کی نئی جاسوسی سیریز، بائیکاٹ کی مہم کیوں زور پکڑ رہی ہے؟

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی