عمیر جسوال کی دوسری بیوی کون ہیں؟ گلوکار نے سب کچھ بتا دیا

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی گلوکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی اور ثنا جاوید کو طلاق دینے سے متعلق پہلی بار لب کشائی کردی۔

عمیر جسوال نے سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے انہیں مختلف سوالات پوچھے گئے جس کے انہوں نے جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نئی دلہنیا بیاہ لائے

گلوکار نے ٹی وی میزبان کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اب میری زندگی خوبصورت گزر رہی ہے۔

عمیر جسوال نے کہاکہ جب تقدیر آپ کو درست مقام پر پہنچا دیتی ہے تو اس وقت آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے آپ کو ایک مخصوص سفر سے کیوں گزارا گیا، جس پر آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

آپ کی دلہن کون ہیں اور ابھی تک آپ نے یہ سب چھپا کر کیوں رکھا ہوا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پرفیشنل اور ذاتی زندگی کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔

اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے چاہنے والے بھی میرے لیے پریشان تھے اور مختلف پیغامات موصول ہورہے تھے، جس پر میں نے انہیں سمجھایا کہ اللہ کو ایسے ہی منظور تھا۔

عمیر جسوال نے کہاکہ جب میری شادی ہوئی تو ایک ہی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے میرے چاہنے والے بہت خوش ہوئے، اس بات پر خوشی ہے کہ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا کو فون کال کیوں کی؟

واضح رہے کہ عمیر جسوال گزشتہ ماہ اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس سے قبل انہوں نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی جو اب معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیوی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی