جسٹس منیب اختر کو کام کرنے سے روکا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ شاہجہان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کا نظام غیر فعال کرنے کے مرتکب ہوئے، انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا

درخواست گزار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس منیب اختر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کے مطابق جسٹس منیب اختر متعدد بار ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ اب عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے تحقیقات کے دوران ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp