دہشتگردی کی ہر شکل کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، روسی صدر کا خط

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادی میر پوٹن، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور ترکیہ حکومت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ کچلا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک خط میں روس کےصدر نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہریوں کی جانیں گئیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے اس وحشیانہ واقعہ کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ روس کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے انتہا پسندی سے نمٹنے اور شہریوں کو پرتشدد کارروائیوں سے بچانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے روس کے عزم کا اعادہ کیا۔

ولادی میر پیوٹن نے لکھا کہ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا، دہشتگردوں کے ہاتھوں 24 معصوم شہری جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

خط کے مندرجات کے مطابق روسی صدر نے اس طرح کے گھناؤنے جرائم کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے روس کے عزم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ حملے کے ماسٹر مائنڈز کو سزا دی جائے گی۔

دریں اثنا ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کوئٹہ واقعہ پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ملائیشیا کی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جو اس بے حس اور تباہ کن نقصان پر سو گوار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ترکیہ کی حکومت نے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک خط میں کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟