نئے انتخابات اور عمران خان کی رہائی، عمر ایوب نے فیصلہ کن جدوجہد کے مطالبات سامنے رکھ دیے

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، عمران خان سمیت ہمارے جتنے بھی لوگوں کو غلط کیسز بنا کر جیل میں رکھا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے، اس کے علاوہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہییں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ ہمیں کسی سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، جب کنڈیشنز ہوں گی ریلیف خود بخود مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ عمران خان پر قائم کیے گئے تمام مقدمات بوگس ہیں، میری 2 ماہ سے ان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، آج بھی فائنل کال کا میڈیا کے ذریعے سنا، اب پارٹی میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی، اور عمران خان کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ میرا 95 فیصد وقت عدالتوں میں حاضریاں لگاتے ہوئے گزر جاتا ہے، اس وقت 100 سے زیادہ مقدمات بھگت رہا ہوں، اگر پیش نہ ہوں تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوجاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ خفیہ ایجنسیاں پی ٹی آئی میں فاورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کررہی ہیں، اور ہمارے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر جن پی ٹی آئی ممبران سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اگر کوئی بے گناہ ہوگا وہ کلیئر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی جس کام کے لیے بنائی گئی تھی وہ کام نہیں کررہی، بلکہ کسی اور کام پر لگ گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی کو اختیارات دیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ٹریپ تھا، اسی لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لائی جارہیں۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہاکہ کل اڈیالہ جیل میں غیرقانونی طور پر ہمیں حراست میں لیا گیا، جس کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب