سیاست مشکل اور ناخوشگوار ہے، جیت پر خوش ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن سے ملاقات

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جہاں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کی ہر ممکن کوشش کریں گے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیاست سخت اور ناخوشگوار ہے لیکن جیت پر خوش ہوں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا، پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی دوستانہ اور خوشگوار گفتگو ہوئی ہے۔

سیکرٹری پریس وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حقائق پر گفتگو ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ سوالات کا پلندہ اپنے ساتھ لائے تھے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات تقریباً 2گھنٹے جاری رہی۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم حکومتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، ایلون مسک کا کیا کردار ہوگا؟

امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں طے ہوا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کب ہوگی، صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ اقتدار میں آںے پر مبارکباد بھی دی اور جنوری میں اقتدار کی منتقلی کا وعدہ کیا ہے۔

جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے کئی حوالوں سے ہر روز یہ کوئی بہت اچھی دنیا نہیں ہوتی لیکن آج کے دن یہ دنیا بہت اچھی ہے، ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ پر امن انتقال اقتدار کو سراہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے ٹرمپ کو اقتدار میں واپسی پر خوش آمدید کہا ہے، خاتون اول جل بائیڈن نے بھی ٹرمپ کا خیر مقدم کیا۔ جل بائیڈن نے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کو تہنیتی خط بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی فتح: بٹ کوائن نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

واضح رہے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار انداز میں ہوئی۔ تاہم طے پاگیا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری2025 کو حلف اٹھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے