صبا قمر نے نعمان اعجاز کو ’بھگوان‘ کیوں کہا؟ نئی ویڈیو وائرل

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے ہیں آج کل شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں صبا قمر نے نعمان اعجاز کو ’بھگوان‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے صبا قمر کوخوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

@m_noumanijaz Subscribe my YouTube channel link in bio.. #naumaanijaz #sabaqamar ♬ original sound – Nouman Ijaz

ایک صارف  نے سوال کیا کہ کیا صبا قمر نے نعمان اعجاز کو ’بھگوان‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ مسلمان ہیں یا نہیں جو آپ کو بھگوان یاد آ رہا ہے۔

جہاں کئی صارفین صبا قمر کی مخالفت کرتے نظر آئے وہیں ان کے چند مداح بھی حمایت میں سامنے آ گئے،حمایت کرنے والے صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے نعمان اعجاز کو ’بھگوان‘ نہیں بلکہ ’بھاگوان‘ کہا ہے جس کے معنی حضور والا اور جناب عالی وغیرہ کے ہیں۔

رانا نعیم نامی صارف نے صبا قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے یہ بھارتی مذہب کی تقلید کرتے ہوں۔

واضح رہے اس سے قبل نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کا ایک بولڈ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیریز کے اس بولڈ سین میں ان دونوں کو ایک دوسرے کو بےحد قریب دیکھا جاسکتا تھا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز اور صبا قمر کو دیکھ کر انہیں لگا یہ نیٹ فلکس سیریز کا کوئی بولڈ سین ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شہرت پانے کے لیے ساری حدیں پار کرنی پڑتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp