اڈانی گروپ کا رشوت اسکینڈل، ٹوٹل انرجیز نے سرمایہ کاری روک دی

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ایسے وقت کہ جب بندرگاہ سے توانائی کے شعبوں میں کاروبار کرنیوالے بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی کو ایک مبینہ ملٹی ملین ڈالر رشوت ستانی کی ایک اسکیم پر عدالتی بحران کا سامنا ہے فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل انرجیز نے اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری روک دی ہے۔

ٹوٹل انرجیز کا یہ فیصلہ، جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے، دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک گوتم اڈانی اور ان کے گروپ کے 7 دیگر افراد پر ہندوستانی حکومت کو تقریباً 265 ملین ڈالر کی رشوت دینے امریکی حکام کے فیصلے کا پہلا بڑا منفی نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل انرجیز کا کہنا ہے کہ اسے اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کیخلاف ممکنہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے بارے میں امریکی تحقیقات کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا۔

ٹوٹل انرجیز نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے فرد جرم عائد ہونے کے بعد اڈانی گروپ کی سرمایہ کاری میں مالی تعاون روک دے گی۔

مزید پڑھیں: کینیا کا گوتم اڈانی کی کمپنی سے ملٹی ملین ڈالرز کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا اعلان

ٹوٹل انرجیز مجموعی طور پر اڈانی گرین انرجی میں 20 فیصد حصص رکھتی ہے اور ہندوستانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اس کی ایک نشست بھی ہے۔

’جب تک اڈانی گروپ کے افراد کے خلاف الزامات اوران کے نتائج کی وضاحت نہیں کی جاتی، ٹوٹل انرجیز اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں اپنی سرمایہ کاری کے حصے کے طور پر کوئی نیا مالی تعاون نہیں کرے گی۔‘

مزید پڑھیں: بھارتی اڈانی گروپ ناروے کے سرمایہ کاری کے فنڈ سے خارج

واضح رہے کہ امریکی استغاثہ نے جمعرات کو 8 افراد پرالزام عائد کیا ہے جن میں  ارب پتی گوتم اڈانی، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور اڈانی گرین انرجی کے سابق سی ای او شامل ہیں جنہوں نے جولائی 2021 سے 2024 کے درمیان کاروباری فوائد کے لیے بھارتی حکام کو رشوت دینے کی ایک اسکیم بنائی تھی۔

ٹوٹل انرجیز اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ میں 37.4 فیصد حصص کے ساتھ ساتھ اڈانی گرین انرجی کے ساتھ 3 قابل تجدید مشترکہ منصوبوں میں 50 فیصد حصص کا مالک ہے۔

ایف بی آئی کی جانب سے ساگراڈانی کو تلاشی کے وارنٹ جاری کرنے اوراڈانی گرین انرجی سے متعلق ثبوت ضبط کرنے کے بعد ان میں سے2 مشترکہ منصوبے شروع کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟