آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہونے والے ولیم ہیگ کون ہیں؟

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق سربراہ لارڈ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں۔ لارڈ ہیگ نے تاریخی عہدے کی دوڑ میں لیڈی ایلش انجیولینی اور لیبر پیر لارڈ پیٹر مینڈیلسن سمیت متعدد بڑی شخصیات کو شکست دی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لارڈ ہیگ نئے سال کی شروعات چانسلر کے طور پر کریں گے اور وہ 10 سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

ولیم ہیگ آئندہ سال کے شروع میں باضابطہ طور پر چانسلر کے فرائض سنبھالیں گے، ولیم ہیگ 1997سے 2001تک برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ رہے، اور ولیم ہیگ 2010سے 2014تک برطانوی وزیرخارجہ بھی رہے۔

مزید پڑھیں: آکسفورڈ چانسلر والے ’چکر میں پھنسانے‘ پر عمران خان کی ہمشیرہ زلفی بخاری پر برس پڑیں

لارڈ ہیگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر منتخب ہونے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔

’میں دوسرے امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر آکسفورڈ کے مستقبل کے لیے ان کے عزم کو سراہتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ اگلی دہائی میں آکسفورڈ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ برطانیہ کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جس یونیورسٹی سے میں پڑھا ہوں اس کی باگ ڈور کو سنبھالوں گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسٹاف اور سابق طلبا نے چانسلر کے انتخاب کے لیے پہلی بار آن لائن ووٹ دیا، یہ ایک ایسا عہدہ ہے جو آکسفورڈ میں 800سالوں سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ چانسلر والے ’چکر میں پھنسانے‘ پر عمران خان کی ہمشیرہ زلفی بخاری پر برس پڑیں

چانسلر یونیورسٹی کا ٹائٹلر ہیڈ ہوتا ہے اور وہ اہم تقاریب کی صدارت کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے کمیٹی کی سربراہی بھی کرتا ہے۔

واضح رہے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ میں سابق وزیر اعظم عمران خان بھی شامل تھے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے سکروٹنی کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پاکستان میں مقدمات ہونے کے باعث ان کا نام امیدواروں کی لسٹ سے نکال دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا