ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم نیپال کو 10 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے نیپال بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر بھارت کا ورلڈ بلائنڈ کونسل کو خط

بدھ کو لاہورکے غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنزبنائے۔

جواب میں پاکستان نے 101 کا ہدف محض 6.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مکمل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 اور محمد صفدر نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔

مزید پڑھیے: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے اب تک ہونے والے 3 ایڈیشنز میں سے گزشتہ 2 جیت کر ورلڈ کپ پاکستان کو دلوایا جبکہ اس نے پہلے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی تھی۔ پاکستان نے 13 میں سے 11 انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور