ایلون مسک ایف35 لڑاکا طیاروں کی مخالفت پر کیوں اتر آئے؟

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو تشکیل شدہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے شریک سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر ایف35 اسٹیلتھ فائٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ڈیزائن کی خامیاں اسے بنیادی طور پر پائلٹوں کے لیے غیر محفوظ بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کو امریکا کے لیے اہم کیوں قرار دیا؟

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر ایک پوسٹ میں، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے لکھا ہے کہ ایف35 لڑاکا طیارے کے ڈیزائن کو ضروریات کی سطح پر توڑ دیا گیا تھا کیونکہ بہت زیادہ لوگوں کے لیے کارآمد بنانے کے لیے اسے بہت زیادہ چیزوں سے لیس کردیا گیا تھا۔

’اس نے اسے ہر فن مولا مشہور کردیا لیکن کسی کا ماہر نہیں، کامیابی کبھی بھی ممکنہ نتائج کے مجموعے میں نہیں تھی اور انسان بردار لڑاکا طیارے ویسے بھی ڈرونز کے دور میں متروک ہوچکے ہیں، بس پائلٹ مارے جائیں گے۔‘

مزید پڑھیں: امریکی معیشت کہاں کھڑی ہے، کیا ایلون مسک 2 ٹریلین ڈالر کی بچت کا وعدہ پورا کر سکیں گے؟

یہ تنقید ایلون مسک کے پچھلے بیانات کی پیروی میں سامنے آئی ہے جو جدید جنگ میں انسان بردار لڑاکا طیاروں کی مطابقت پر سوال اٹھاتے ہیں، گزشتہ اتوار انہوں نے وسیع فارمیشن میں اڑتے ہوئے ڈرون کے جھنڈوں کی ایک ویڈیو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کچھ بیوقوف اب بھی ایف35  جیسے انسانی پائلٹ کے محتاج لڑاکا طیارے بنا رہے ہیں۔

ایلون مسک کے دو ٹوک ریمارکس ان کے اس یقین کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ڈرون ٹیکنالوجی فضائی لڑائی کا مستقبل ہے، جس سے F-35 جیسے روایتی انسان بردار جنگجو متروک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک اب نیا کیا کرنے جا رہے ہیں؟

ایلون مسک کی تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب فضائی لڑائی کے مستقبل کے بارے میں بحث تیز ہوتی جارہی ہے، لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ پانچویں جنریشن کا ملٹی رول فائٹر ایف 35 کو بشمول ترقیاتی تاخیر، لاگت میں اضافے اور جنگی کارکردگی سے متعلق سوالات جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے باوجود، یہ امریکا اور برطانیہ اور جاپان کی فضائی افواج سمیت اتحادیوں کی فضائی افواج کا ایک اہم جزو ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟