انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی کے 281 حامیوں کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد ’ڈی چوک‘ میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 281 قیدیوں کو شناخت پریڈ کے لیے کوہسار تھانے سے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی چوک احتجاج: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں میں درج 2 مقدمات میں نامزد مبینہ ملزمان کو پیر کو کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے  24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے بعد 26 نومبر کو ’ڈی چوک‘ سے گرفتار کیے گئے 281 افراد کی 14 روزہ شناخت پریڈ کا حکم دیا ہے جبکہ 2 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار افراد کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جس کی سربراہی جج طاہر عباس سپری نے کی۔ 2 خواتین سمیت مجموعی طور پر 283 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل انصار کیانی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: کے پی پولیس کے وسائل استعمال ہوئے یا نہیں؟ تحقیقات جاری

پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ تمام گرفتار افراد کی شناخت پریڈ کرائی جائے جبکہ وکیل دفاع نے درخواست کی مخالفت کی۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ ملزم 6 روز سے پولیس کی تحویل میں ہیں، انہوں نے شناخت پریڈ کے عمل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

گرفتار ملزمان تھانہ کوہسار کے علاوہ کراچی کمپنی، مارگلہ، سیکریٹریٹ اور ترنول تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث تھے۔ انہیں 24 نومبر کو ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں