جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائل حاصل کرلی۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا سیمی فائنل عمان میں ہوا، جہاں پاکستان اور جاپان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، دوسرے کوارٹر میں قومی کپتان حنان شاہد نے گول کر پاکستان کو برتری دلائی۔

اس کے بعد اگلے 3 منٹ میں جاپان کے کھلاڑی نے گول کرکے حساب برابر کردیا، ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔

اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں 38ویں منٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، لیکن اس بار بھی جاپان کے کھلاڑی یاماناکا نے گول کردیا، جس کے بعد مقابلہ 2،2 سے برابر ہوگیا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے گول کرکے حریف ٹیم پر سبقت حاصل کرلی۔ پھر 52ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان خان نے گول کردیا، اور یوں مقابلہ 2-4 ہوگیا، اور اس کے بعد جاپان کی ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس بھی جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی، اور چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش