سندھ ہائیکورٹ: سابق صدر عارف علوی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عارف علوی نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض 3 مقدمات میں سابق صدر کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا کی لاشیں لواحقین کو کس شرط پر دی جارہی ہیں، عارف علوی کا دعویٰ سامنے آگیا

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیج دیا ہے، عارف علوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات  سمیت دیگر معاملات اب سندھ ہائیکورٹ کا آئینی بینچ دیکھے گا۔

سابق صدر عارف علوی کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرامن احتجاج کے باوجود ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کے پی پولیس کے وسائل استعمال ہوئے یا نہیں؟ تحقیقات جاری

درخواست میں کہا گیا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق، عارف علوی کے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات کا مقصد انہیں سیاسی دباؤ میں لانا ہے، متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے لیے 20 دن کی حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جاسکے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سندھ پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری اور عارف علوی کا نام نامعلوم ایف آئی آرز میں شامل کرنے سے روکا جائے۔

پی ٹی آئی کو حکومت دیں، تحقیقات کرکے دکھائیں گے، عارف علوی

دریں اثنا، عارف علوی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمات نہ جانے کہاں کہاں درج کیے گئے ہیں، جن کا مجھے نام بھی معلوم نہیں، سب جانتے ہیں جھوٹی ایف آئی آرز ہیں،  ایف آئی آرز تو ہوتی ہی اسی لیے ہیں تاکہ گرفتار کریں، ہمارے ایک دوست کا امریکا میں آپریشن ہوا ہے، اس کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم کی رائے ہے وہی میری رائے ہے، لوگوں کو مارا گیا ہے، کہا جارہا ہے کہ گولی نہیں چلی، کراچی میں 4 میل دور گولی چلتی تھی لگتا تھا میرے گھر میں چلی ہے، جھوٹ بھی ایسا بولو جو چل سکے، ہلاکتوں کو چھپایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کوئی تحقیقاتی ادارہ نہیں جو تحقیقات کرے، یہ تو سرکار کا کام ہے، پی ٹی آئی کو سرکار دے دیں، تحقیقات ہوجائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم