وزیراعلیٰ بلوچستان محکمہ خوراک پر برہم، انسپیکشن ٹیم کو گندم کے گوداموں کا جائزہ لینے کی ہدایت

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنیادی معلومات سے لاعلمی پر محکمہ خوراک کے حکام پر برہمی کے بعد وزیر اعلٰیٰ بلوچستان نے صوبائی محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کے دستیاب ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلٰیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک بلوچستان کے جائزہ اجلاس میں سرکاری گوداموں میں گندم کے دستیاب ذخائر پر بریفنگ کے دوران سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی، سرفراز بگٹی

محکمہ خوراک کے حکام کی جانب سے بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی نئی فصل آنے پر قیمتیں مزید کم ہوسکتی ہیں لہذا صوبائی گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر نئی فصل کی کٹائی سے قبل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گندم ذخائر کی خاطر خواہ محفوظ اسٹوریج کے انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے دریافت کیا کہ جب آپ کے پاس محفوظ ذخائر کی استعداد کار ہی نہیں تو کیا گندم خراب ہونے کے لیے خریدتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن تیز اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم

صوبائی گوداموں میں موجود گندم کی مقدار کی بابت پوچھے گئے سوال پر محکمہ خوراک کے حکام نے بتایا کہ صحیح اور خراب گندم کے مصدقہ اعداد و شمار فی الوقت دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان بنیادی معلومات سے لاعلمی پر محکمہ خوراک کے حکام پر ایک مرتبہ پھر برہم ہوئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری کے نام پر ہونے والے دھندے بند ہونے چاہییں،  انہوں نے گندم کے دستیاب ذخائر کا جائزہ لینے کے لیے سی ایم آئی ٹی کو جائزہ لیکر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری خوراک کو اس ضمن میں مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، کسانوں کی مدد ہی کرنی ہے تو  کھاد اور دیگر مدات میں معاونت کی جاسکتی ہے۔ ’دس روز میں جامع رپورٹ پیش کی جائے، سی ایم آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کریں گے، زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو کسان کارڈ پر ریلیف دیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں