جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر یون سوک کے مواخذے کے لیے 300 میں سے 200 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار تھی تاہم اپوزیشن کے 192 ووٹس رہے جس کی وجہ سے وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام، جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا

دوسری جانب حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے تقریباً 108 ارکان نے مواخذے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ اگر اپوزیشن صدر کی پارٹی کے 8 ووٹس حاصل کرلیتی تو وہ مطلوبہ 2 تہائی اکثریت حاصل کرتے ہوئے مواخذے میں کامیاب ہوجاتی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے چند روز قبل ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا تاہم ان کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا کیوں کہ پالیمنٹ نے اس کی توثیق نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیے: جنوبی کوریا: مارشل لا کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، پارلیمنٹ سے بھی مخالفت میں قرارداد منظور

مواخذے کی تحریک والی کارروائی کے دوران صدر کے مخالف ارکان ان کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور صدر کے حامی ارکان کو بائیکاٹ پر برا بھلا کہتے رہے۔

توقع ہے کہ اب بدھ 11 دسمبر کو اس حوالے سے پھر ووٹنگ ہوگی۔

قبل ازیں صدر یون سوک نے اپوزیشن کے مطالبے پر مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے مارشل لا کے حوالے سے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا صدر نے گھٹنے ٹیک دیے، مارشل لا کے نفاذ پر عوام سے معافی مانگ لی

قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کے نفاذ پر معذرت خواہ ہوں اور آئندہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

رابطوں سے مواقع تک ، محمد نواز گوندل کا دورہ کینیڈا !

سعودی عرب میں ’جازان‘ سیاحت کا نیا مرکز بننے لگا، ساحلی شاہراہ نے توجہ حاصل کر لی

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟