دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’میٹا‘ کی سروسز متاثر

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو  میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام  تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر صارفین نے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

’ایکس‘ پر کی جانے والی ٹوئٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا ہےکہ فیس بک اور انسٹا گرام سمیت واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہیں۔

پاکستان میں انترنیٹ سست روی کا شکار

قبل ازیں چند روز قبل ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار رہا، جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:خراب انٹرنیٹ سروس کیخلاف درخواست پر وزارتِ داخلہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جواب طلب

انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ سے عوام کو ٹرین، کورئیر سروس کی ان لائن ٹریکنگ میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس پر نہ صرف ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دیگر ویب سائٹس کی براؤزنگ بھی سست روی کا شکار ہے۔

کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں۔

آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کے لیے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، بزنس مین دوسرے ملکوں سے شپمنٹ منگوانے اور بھیجنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سست رفتار انٹرنیٹ: ’اب تو کلائنٹس چڑ کر ڈیل ہی ختم کردیتے ہیں‘

آئی ٹی ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو یومیہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صرف پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، لیکن انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے شعبہ شدید متاثر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم