گوگل کی تازہ ترین اے آئی ماڈل جیمنی 2.5  کی خصوصیات کیا ہیں؟

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اے آئی ماڈل جیمنی 2.0 کا اجرا کردیا ہے، جو گوگل کی آج تک کی سب سے جدید مصنوعی ذہانت کی ماڈل ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے کہا کہ نئی اے آئی ماڈل  جیمنی 2.0 معلومات کو زیادہ کارآمد بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، ماڈل کسی واقعے کے سیاق و سباق کو سمجھنے اور مستقبل کی پیشگوئی کی صلاحیت سے بھرپور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2024: گوگل پر پاکستان میں مقبول ترین اور دلچسپ سرچ ٹرینڈز کیا رہے؟

سندر پچائی نے کہا کہ ایک اے آئی ‘ایجنٹ’ ایک ڈیجیٹل مددگار ہے، جو حقائق کو سمجھتا ہے، فیصلے کرتا ہے، اور مخصوص اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کرتا ہے۔

ٹیک کمپنیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اے آئی ایجنٹ انقلاب کا اگلا مرحلہ ہوگا، جو 2022 میں چیٹ جی پی ٹی  کے آغاز سے شروع ہوا تھا، چیٹ جی پی ٹی  نے دنیا میں انقلاب بھرپا کیا تھا۔

یہ ٹیکنالوجی گوگل کے چھٹی نسل کے ٹی پی یو (ٹینسر پروسیسنگ یونٹ) ہارڈویئر سے چلتی ہے، جسے ٹریلیم کہتے ہیں، اب یہ عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل سے ٹکر، اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی ویب براؤزر لانچ کرنے کا فیصلہ

گوگل کے مطابق ٹریلیم پروسیسرز کو خصوصی طور پر ٹریننگ اور جیمنی 2.0 کو چلانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

جیمنی 2.0 پہلی ماڈل ہوگی، جو متعدد قسم کے ان پٹ (ٹیکسٹ، امیجز، ویڈیو، آڈیو) اور آؤٹ پٹ (بشمول جنریٹڈ امیجز اور اسپیچ) کو سنبھالتے ہوئے تیز کارکردگی پیش کرے گی۔

سندر پچائی نے کہا  ’یہ پیشرفت ہمیں ایک عالمگیر معاون کے ہمارے وژن کے قریب لاتی ہے، دوسری جانب اس اے آئی ماڈل کی ریلیز کے بعد وال اسٹریٹ پر گوگل کے شیئرز میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟