حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سینیٹر وہ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما مشتاق احمد خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے۔ حکومت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں وفد فوری امریکا بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں:’مجھے امریکی جیل سے جلد رہا کرایا جائے‘، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ڈاکٹر طلحہ محمود سے ملاقات میں اور کیا کہا؟

ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں سابق سینیٹر و جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر مشتاق احمد خان نے لکھا کہ ’ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لاؤ، آج حکومتی وفد امریکا میں اپنا دورہ مکمل کرکے عافیہ کے لیے معافی حاصل کیے بغیر واپس آ رہا ہے‘۔

انہوں لکھا کہ ’ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پاکستانی حکومت، وزارت خارجہ بائیڈن آفس میں کوئی ملاقات کرنے میں ناکام رہی ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے لیے عدالتی احکامات کے باوجود امریکا کا آفیشل ویزا تک نہیں لگوایا جا سکا۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ امریکا جانے والے پاکستانی وفد نے بتادیا

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اس صورتحال کو ’ہارٹ بریکنگ‘ (انتہائی مایوس) کن قرار دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور عافیہ ٹیم کے ساتھی سیدھا پارلیمنٹ ہاوس گئے تاکہ پارلیمنٹ سے کچھ مدد حاصل کی جائے لیکن وہاں ’قبرستان جیسی خاموشی‘ تھی، چیرمین سینیٹ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایشو پر ملاقات کی کوشش کی لیکن سب بے سودرہا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے مزید لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس چھوڑنے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے معافیاں دینے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے ابھی بھی وقت ہے حکومت اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، اسحاق ڈار کی قیادت میں اعلٰی سطحی وفد فوری امریکا روانہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلوایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

انہوں نے لکھا کہ’یاد رہے کہ  معافی کی درخواست (کلیمنسی پیٹیشن) میں کچھ دینا نہیں بیٹی کو لینا ہے۔ کیا حکومت، ریاست مظلوم ڈاکٹرعافیہ کے لیے کم از کم یہ کرےگی؟، حکومت، ریاست اپنے گناہوں کا کچھ تو ازالہ کرے گی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

ویڈیو

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں