’ان کا پیسہ ہے وہ جو چاہیں کریں‘ مشی خان رجب بٹ کے دفاع میں آ گئیں

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنی شادی پر بے تحاشا پیسے خرچ کرکے لائم لائٹ میں آنے والے مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات میں دولت کی بڑھ چڑھ کر نمائش کی ہے۔ رجب بٹ کی شادی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں، جہاں رجب بٹ کے مداح ان کی شادی سے خوش ہو رہے ہیں وہیں ناقدین بے جا دولت کی نمودو نمائش پر تنقید کرتے نظرآئے۔

اب حال ہی میں سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی رجب بٹ کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات پر تنقید کی جارہی ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کر دینا چاہیے تھا یا ان پیسوں سے سے کسی غریب کی شادی کروا دیتےتو لوگوں کی اطلاع کے لیےعرض ہے کہ رجب بٹ خیرات بھی کرتا رہتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کو گرفتار کروانے والا گھر کا بھیدی کون تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ رجب بٹ پر تنقید کرنے والے وہ لوگ ہیں جو خود ایک پیسہ بھی خیرات نہیں کرتے۔ یہ ان کا پیسہ ہے وہ جو چاہیں اس کے ساتھ کریں یہ ان کا خوشی منانے کا طریقہ ہے۔ پنجاب میں ویسے بھی یہ عام بات ہے کہ لوگ شادیوں میں ایسے پیسے نچھاور کرتےہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

مشی خان نے کہا کہ لوگوں کو ان پر تنقید کرنی چاہیے جنہوں نے شادی پر بندوق اور شیر جیسے نامناسب تحائف دیے، رجب بٹ کو شیر کا بچہ تحفے میں دیا گیا تھا، اس نے خود اسے پال نہیں رکھا تھا، کم از کم اُسے اِن چیزوں کا لائسنس حاصل کرنا چاہیےتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رقم کہاں سے آئی ایف بی آر تحقیقات کرے‘، دولت کی نمائش پر یوٹیوبر رجب بٹ تنقید کی زد میں

 واضح رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کے موقع پر ان کے دوست احباب نے بے تحاشاپیسے لٹائے اور مہنگے تحائف بھی دیے گئے جن میں ایک عدد شیر کا بچہ، کلاشنکوف، گولڈ پلیٹڈ آئی فون اور ڈالرز کا گلدستہ بھی شامل تھی۔ ٹک ٹاکر کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ اور لائسنس کے بغیر کلاشنکوف رکھنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیاگیا۔

یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں رجب بٹ پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز والے یوٹیوبر بن گئےہیں۔  ان کے یوٹیوب پر 4.7 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد1.1 ملین ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp