تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع جھنگ میں رشتہ سے انکار پر لڑکی، اسکی والدہ اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ملزم کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

تیزاب گردی کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیزاب گردی میں ملوث خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ انسداد دہشتگردی کے شیڈول میں جرم کا آنا الگ چیز ہے، انسداد دہشتگردی کے تحت کسی جرم کا شیڈول کے زمرے میں لانے کی وجہ جلد ٹرائل ہوتا ہے، عام قتل میں عناد مختلف ہوتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ریاست سے دشمنی وجہ عناد ہوتا ہے، کوئٹہ میں وکلا پر دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ہوا جس کا مقصد عدالتی نظام کو جام کرنا تھا، سانحہ اے پی ایس میں دہشتگردوں کی بچوں سے دشمنی نہیں تھی، اس کا مقصد ریاست سے دشمنی اور نظام کو جام کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی اور معصوم بیٹی کو تیزاب سے جلانے والا سفاک ملزم گرفتار

جسٹس جمال منوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر دہشتگرد گروہ اغوا کرے تو تاوان کا پیسہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، اگر کوئی عام شخص تاوان کے لیے اغوا کرے تو اس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔

جسٹس شہزاد احمد ملک نے ملزم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب تیاری کرکے آئیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کل ہم نے جوڈیشل کمیشن کے مجوزہ رولز پبلک کیے ہیں، اب دیکھنا ہے کہ نامزد امیدوار کو قانون کی کتنی سمجھ بوجھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ، دلچسپ حقائق سامنے آگئے، برطانوی پولیس نے تحقیقات بند کردیں

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم نے مجوزہ قواعد میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کوئی جوڈیشل کمیشن کے ممبر کو اپروچ کرے گا تو نااہل ہو جائے گا۔ اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ویسے جو اپروچ کرتے ہیں وہ بتاتے نہیں ہیں۔

جسٹس شہزاد احمد ملک نے ریمارکس دیے کہ بچیوں پر تیزاب پھینکنا بہت بڑا ظلم ہے، بچیوں کی ساری زندگی تباہ ہو جاتی ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ رشتے سے انکار پر تیزاب پھینکنا انتہائی المناک واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت پر پابندی کا بل جمع

بعدازاں، عدالت نے وکیل صفائی کو کیس کی تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ جھنگ کے رہائشی عصمت اللہ کو تیزاب گردی کے الزام پر عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔ تیزاب پھینکنے کا واقعہ 2014 میں ضلع جھنگ میں پیش آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں