عمران خان نے سول نافرمانی کے آغاز کے لیے ڈیڈ لائن دے دی، شعیب شاہین

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ اتوار 22 دسمبر تک سنجیدہ مذاکرت منعقد نہ ہوسکنے کی صورت میں سول نافرمانی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بندوق تان رکھی ہے، سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور مذکرات کا بھی کہتے ہیں، خواجہ آصف

پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ اگر 22 دسمبر تک سنجیدہ مذاکرات نہیں ہوئے تو پھر اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں زرمبادلہ بھیجنے سے منع کردیا جائے گا۔

انہوں نے عمران خان کے حوالے سے مزید کہا کہ اگر اس ڈیڈ لائن تک مذاکرات ہوگئے تو پھر تحریک انصاف سول نافرمانی کی اپنی کال مؤخر کردے گی۔

مزید پڑھیے: عمران خان نے مذاکرات کے لیے مزید وقت دےدیا، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر

 شعیب شاہین نے کہا کہ بامقصد مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا جائے گا کہ وہ ملک میں پیسہ بھیجنے کے عمل کو محدود کردیں کیوں کہ یہ کٹھ پتلی حکومت اسی ’ہماری‘ فارن کرنسی کی مد میں گندم اسکینڈل کے تحت ایک ارب ڈالر کھاگئی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے  گزشتہ ہفتے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کردی تھی۔

عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو ایک ہفتے کا مزید وقت دیتے ہوئے فوری طور پر سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب شعیب شاہین کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 دن بعد کی ڈیڈلائن دے دی ہے جس کے بعد سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں