انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا بالآخر اعلان ہوگیا

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا یہ 9 واں ایڈیشن 19 دن پر محیط ہوگا اور اس کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے جو  پاکستان اور دبئی میں منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھارت کے میچز کہاں ہونگے، فیصلہ ہوگیا

چیمپیئنز ٹرافی میچز پاکستان کے 3 شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے اور تینوں شہروں میں 3، 3 گروپ میچز ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا اور فائنل بھی یہیں کھیلا جاسکتا ہے اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرے۔ بصورت دیگر آخری معرکہ دبئی میں ہوگا۔ سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں ریزرو دن ہوں گے۔

جن 3 گروپ میچوں میں بھارت کھیل رہا ہوگا وہ دبئی میں منعقد ہوں گے جبکہ سیمی فائنل بھی وہیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان 19 فروری کو کراچی میں گروپ اے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ دبئی میں میچوں کا آغاز اگلے دن یعنی 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین مقابلے سے ہوگا۔

گروپ بی کے میچوں کا آغاز 21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ سے ہوگا۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا اعلان کردیا گیا

اس کے بعد ایک بڑے ویک اینڈ کا آغاز روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کے ساتھ ہوگا جو ہفتہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد متوقع سنسنی خیز مقابلہ پاکستان اور بھارت کے بیچ اگلے دن (23 فروری) ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں 8 فریق فاتح سفید جیکٹوں کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ ٹیمیں ہیں جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 پوزیشنوں پر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں موجودہ چیمپئینز ٹرافی ہولڈر اور میزبان پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی چیمپیئن آسٹریلیا کے ساتھ افغانستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

گروپ اے

پاکستان، انڈیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش

گروپ بی

جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

19 فروری، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی

20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی

21 فروری، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی

22 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور

23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی

24 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی

25 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی

26 فروری، افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور

27 فروری، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی

28 فروری، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور

یکم مارچ، جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی

2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

4 مارچ، سیمی فائنل 1، دبئی

5 مارچ، سیمی فائنل 2، لاہور

9 مارچ، فائنل، لاہور (اگر بھارت کوالیفائی نہیں کرتا، بصورت دیگر دبئی میں کھیلا جائے گا)

10 مارچ، ریزرو ڈے

تمام میچ ڈے نائٹ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟