اگر کوئی سپرپاور ہے تو ہوگی، ہماری بھی ایک سپرپاور ہے،صدر مملکت

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی سپرپاور ہے تو  ہوگی، ہماری بھی ایک سپرپاور ہے،ہمارا یقین مولا پر ہے۔ یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، سب کو سنبھال لیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ آج اگر وہ دوبارہ صدر بنے ہیں تو عوام کی طاقت سے بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ہیں اور شہید کبھی مرا نہیں کرتے۔ ہم نے 45 سال بعد بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ ریورس کروا کے دنیا کو بتا دیا کہ ان کا عدالتی قتل ہوا، اب دنیا کو تاریخ میں ماننا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثاثوں پر بھی سودے بازی کرنے کو تیار ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم عوام اور گڑھی خدابخش کو جوابدہ ہیں۔ دھرتی کے ساتھ، فیڈریشن کے ساتھ، پاکستان کے ساتھ وفا ہے۔ پاکستان کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری بھی ایک سپر پاور ہے۔ مولا ہی پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں، ہم ملک کو خوشخبریاں دیں گے، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم سب کو سنبھالیں گے، ہر چیز کو ٹھیک رکھیں گے۔ ’ہاں مشکلیں ہیں، تکلیفیں ہیں، مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، روز مسئلے اور تکلیفیں ہوتی ہیں، روز گرجتے ہیں اور لرزاتے ہیں، ہم ان گردوں سے لڑنے اور بھڑنے کے پرانے واقف کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مضبوط بنانے اور چلانے کے لیے آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں بٹھایا، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ کوئی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب کو میں دیکھ لوں گا، نہ آپ کا پانی کہیں جاتا ہے نہ گیس کہیں جاتی ہے، سب آپ کو ملے گا جو آپ کا حق ہے، جو دوسروں کا حق ہے وہ ان کو ملے گا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملے گا بلوچستان کو اس کا حق ملے گا، پنجاب کو بھی حق ملے گا اور سندھ کو بھی ملے گا، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی فیصلہ نہیں ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں ماڈرن چیزیں ضرور ہورہی ہیں مگر وہ سب انسان کو فائدہ دیں گی، جو چیز انسان کو فائدہ دے گی وہ پاکستان کے لیے بھی فائدے کی ہی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘