ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صائم ایوب کی ٹخنے کی انجری کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل
اس حوالے سے صائم ایوب نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آگئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ہے ٹخنہ بہتر ہے اس پر وزن ڈال سکتا ہوں، رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔
پاکستان کے ہیرو۔۔صائم ایوب
اللہ کریم جلد صحت یابی عطا فرمائے 🤲 pic.twitter.com/zNihA1vHNl— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) January 9, 2025
صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے تھے، گزشتہ روز بھی کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے ان کا چیک اپ کیا تھا۔
اظہر محمود نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، جو بھی رپورٹ ہے میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی رائے پر اعتبار نہیں، صائم ایوب کا پورا خیال رکھیں گے، محسن نقوی
یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے سے 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، وہ لندن میں ہی مقیم ہیں اور ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ان کا علاج جاری ہے۔














