سابق کپتان بابر اعظم کا فون غائب، اسٹار بلے باز پریشان، سوشل میڈیا پر پیغام جاری

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کا موبائل فون گم ہوگیا ہے جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے اہم شخصیات کے ساتھ رابطہ نمبرز اور ڈیٹا بھی موجود ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے اپنے مداحوں اور فالورز کو مطلع کیا کہ  ’میں نے اپنا فون اور تمام رابطے کھو دیے ہیں، جیسے ہی مجھے یہ مل جائے گا، میں واپس رابطے پر آ جاؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بابراعظم کی پوسٹ پر ان کے مداح اور عوام الناس تشویش میں مبتلا ہیں اور ملے جلے تاثرات شیئر کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر ملک بھر میں مشہور آن لائن شخصیات سے متعلق حالیہ ڈیٹا لیکس کی روشنی میں بابراعظم کے لیے بھی پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟

حالیہ مہینوں میں اہم شخصیات کی لیک ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور ریکارڈنگز کی لہر نے پاکستان میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ بابر اعظم کی ہائی پروفائل حیثیت کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ بابراعظم کے موبائل کا کوئی بھی ڈیٹا جلد منظر عام پر آ سکتا ہے۔

بابر اعظم نے اپنے فون اور اس سنگین معاملے کے بارے میں ’ایکس‘ پوسٹ بھی کر دی ہے،6 فروری کو بابر اعظم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ (ایکس) پر اس افسوسناک واقعے کا اعلان کیا، جس نے ان مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا بڑا اعزاز، سابق کپتان کا بیٹ میلبرن اسٹیڈیم کی زینت کیوں بن گیا؟

تاہم بابراعظم نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا فون چوری ہواہے یا انہوں نے ایسے کہیں کھو دیا یا گم ہوا ہے۔

مزید  پڑھیں:’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا پر اس واقعے نے کچھ مداحوں کو گزشتہ ایک واقعے کی یاد دلا دی جب بابر اعظم نے مزاحیہ انداز میں بھارتی کپتان روہت شرما کو اپنے گمشدہ فون اور دیگر سامان کی یاد دہانی کرائی تھی۔ مداحوں نے فوری طور پر اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا تھا، کچھ نے بابراعظم کو اپنی مدد کی پیش کش کی اور کچھ نے صورتحال کے بارے میں ہلکے پھلکے لطیفے بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور