کووڈ 19 ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19  انفکیشن دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر لوگوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیقاتی جریدے ریڈیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 وائرس انفیکشن دل کی شریانوں کی نشونما روک کر ان کے بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں کو خون فراہم کرتی ہے، ان شریانوں کو کورونری شریانیں بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ممکنہ طور پر لیب سے پھیلا، امریکی کانگریس کمیٹی کا انکشاف

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19  کا ہلکا انفیکشن بھی دل کی شریانیں بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جس سے کچھ لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محقیقن کے مطابق مطالعہ طویل کووڈ19 انفیکشن کی شدت کو خون کے سفید خلیوں کی گنتی سے جوڑتا ہے، متعدی سانس کی بیماری دل کی شریان میں سوزش کا باعث بنتی ہے اور شریان کو بند کردیتی ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے زونگشن اسپتال کے کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جنبوجی کے مطابق کووڈ19 دل کی شریانوں میں غیر کیلسیفائیڈ پلیک بننے کا باعث بنتا ہے، جو کولیسٹرول اور چربی سے بنی ہوتی ہیں،  ان کے پھٹنے سے شریانوں میں خون کا بہاؤ رکنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، جس سے دل کا دورہ پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایسٹرا زینیکا‘نے کووڈ 19ویکسین کیوں واپس لینا شروع کردی؟

مطالعہ کے لیے محققین نے 800 سے زائد مریضوں کے بار بار کیے گئے سی ٹی اسکینز کا تجزیہ کیا، 329 مریض ایسے تھے جن کی سی ٹی اسکین کووڈ19 وائرس پھیلنے سے پہلے لی گئی تھی اور 474 مریضوں کی تصویریں وبائی امراض کے دوران لی گئی تھیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام مریضوں کی کورونری شریانوں میں تقریباً 2,600 ایسے زخم ملے جو پلیک کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کوویڈ 19 کے مریضوں میں 2 ہزار 100 سے زیادہ زخم تھے جبکہ غیر متاثرہ افراد کی دل کی شریانوں میں 480 زخم تھے۔

نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کووڈ19 کے مریضوں کے دل کی شریانوں میں پلیک تیزی سے بنے، جو کہ غیر متاثرہ مریضوں میں 0.6 فیصد سالانہ کے مقابلے میں ایک سال میں 0.9 فیصد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا نے پھر سر اٹھالیا، سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں؟

محققین نے پایا کہ کووڈ19 وائرس سے مریضوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے، سی ٹی اسکین کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کو سرجری کے ذریعے بند شریان کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سارس کووی 2انفیکشن والے مریضوں کو ایک سال تک مایوکارڈیل انفیکشن، ایکیوٹ کورونری سنڈروم اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں