وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آسان قرضے کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا ہے، شہریوں کو 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہورہا ہے کیوں کہ جب مہنگائی کم ہوتی ہے تو لوگوں کی جیبوں پر بوجھ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش

مریم نواز نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی 38 فیصد سے اوپر تھی اس وقت 4 فیصد ہے، پنجاب میں تمام صوبوں کے مقابلے میں آٹا سستا ہے، پنجاب میں روٹی اب بھی 12 روپے کی ہے، مگر میں سمجھتی ہوں کہ اب بھی لوگوں کی تنخواہوں کی نسبت مہنگائی زیادہ ہے، کیوں کہ پچھلے 8، 10 سال میں جو مہنگائی ہوئی ہے اس سے لوگوں کا معیار زندگی گرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مہنگائی کم ہونے کا اجر ہر گھر میں پہنچانا ہے تو یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں کو قرضہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں، چاہے چھوٹا کاروبار ہو، درمیانے درجے کا ہو یا بڑا کاروبار ہو، میرٹ پر قرضے دے رہے ہیں، قرضوں پر ایک روپیہ بھی سود نہیں لیا جارہ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس قرضے کے لیے ایک لاکھ 85 ہزار درخواستیں 10 لاکھ کے قرضہ کارڈ کے لیے آئی ہیں، 71 ہزار درخواستیں 3 کروڑ کے قرضہ اسکیم کی پہلی قسط 50 لاکھ کے لیے آئی ہیں، میں بینک آف پنجاب سے کہوں گی وہ لوگوں کو قرضہ فراہمی آسان بنائے، خود چیک کروں گی کہ کتنے لوگوں کو قرضہ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ

مریم نواز نے کہا کہ کتنی کالر آئی ہیں کہ باہر نکلو، جلاؤ گھیراؤ کرو اور ایسے کردو، ویسے کردو، ایک بندہ بھی پنجاب سے نہیں نکلا، خیبرپختونخوا میں بھی جولوگ نکلے ہیں وہ سرکاری ملازم تھے سب، اس کی کیا وجہ ہے، ہمیں یہ بتایا گیا کہ بہت مقبول ہیں تو مقبولیت کا پیمانہ کیا ہے، مقبولیت کا یہ پیمانہ ہے کہ ابھی سزائیں سنائیں گئیں، کالز دی گئیں لیکن کسی نے کان نہیں دھرے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اس لیے نہیں نکلے کہ انہوں نے اپنا گھر چلانا ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے، نواز شریف کے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں