’کب تک پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں گے؟‘، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں عمران خان کے حامی صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں وہیں ناقدین کا خیال ہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور ایسا صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام عمران خان نیازی اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ

عرفان خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھے جائیں تو پھر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان دیگر سیاستدانوں کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ عوام کے ٹیکس کی رقم سے ذاتی تشہیر نہیں ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارف فیصل خان لکھتے ہیں کہ پشاور ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا اس خبر سے کافی لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔

وہاب خان نے صوبائی کابینہ کے اس فیصلے پر لکھا کہ عمران کا ڈر ہے،عمران تو ہو گا۔

صحافی صدیق جان نے لکھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں بڑے بڑے کام کیے لیکن کبھی اپنا نام ساتھ نہیں لگایا کیونکہ عمران خان ان چیزوں کے خلاف ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے پہلے سے بنے ہوئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ایک چھوٹی حرکت کی ہے، مریم نواز انہیں حرکتوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 11 سال سے آرائشی نہ ہونے والے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو 12سال سے پرانے منصوبوں پر اپنےنام کے تختیاں لگاتےآرہےہیں۔

ایک ایکس صارف نے علی امین گنڈاپور کے اس اقدام پر لکھا کہ سلطنت عمرانیہ میں ہم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں ناں۔

 واضح رہے کہ ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزاد نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کے بعد ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم