پنجاب حکومت کی تشہیری مہم، عالیہ حمزہ نے اخراجات کی تفصیل مانگ لی

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخباروں میں تشہیری مہم کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے تشہیری مہم کے فنڈز کی تفصیلات کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو مراسلہ لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر اشتہار، ’جن اخبارات نے اشتہار چھاپا ان پر پیکا نہیں لگتا؟‘

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کےلیے اخباروں میں تشہیری مہم کی جارہی ہے جو سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔

عالیہ حمزہ کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق  سرکاری فنڈز سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا ملا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے

عالیہ حمزہ نے استفسار کیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس ضمن میں منظوری لی گئی تھی کہ نہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مذکورہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا تقاضا بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم