یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی انتظامیہ کا پہلی مرتبہ حماس سے براہ راست رابطہ

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکومت نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایگزیوس کے مطابق امریکی انتظامیہ اور حماس کے درمیان غزہ میں موجود امریکی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے ایک وسیع تر معاہدے کے حوالے سے  بات چیت دوحہ میں ہوئی ہے، یہ بات چیت امریکی صدر کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کی قیادت میں گزشتہ ہفتوں کے دوران دوحہ میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بیک وقت رہا کرنے پر رضامند

ٹرمپ انتظامیہ  کا حماس سے براہ راست رابطہ اس لیے اہم ہے کہ امریکا نے اس سے پہلے حماس سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں کیا۔

ایگزیوس کے  مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حماس سے براہ راست بات چیت کے حوالے سے اسرائیل سے مشاورت کی تھی تاہم اسرائیل کو مذاکرات کی تفصیلات دیگر ذرائع سے معلوم ہوئیں۔

مذکورہ مذاکرات میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں سمیت تمام یرغمالیوں کی رہائی اور طویل المدتی جنگ بندی کے حوالے گفتگو ہوئی تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے قبضے میں اب بھی 59 یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے 35 یرغمالی ہلاک جبکہ 22 کے زندہ ہونے کا امکان ہے، یرغمالیوں میں 5 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

ادھر غزہ میں جنگ بندی کا 42 روزہ پہلا مرحلہ گزشتہ ہفتے ختم ہوچکا ہے، فریقین ابھی تک جنگ بندی میں  توسیع پر متفق نہیں ہوسکے، دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد روک دی ہے جس سے غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘