اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی، نتساریم کوریڈور پر قبضہ

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ زمینی کارروائی شروع کرتے ہوئے نتساریم کوریڈور پر قبضہ کرلیا ہے۔

غزہ پر گزشتہ روز اسرائیل نے بدترین فضائی حملے شروع کیے تھے، اب اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری، غزہ میں 183 بچوں سمیت مزید 436 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں کارروائی کی ہے جس کا مقصدر سیکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینا اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون قائم کرنا ہے۔

اسرائیلی فوج نے نتساریم کوریڈور پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر بمباری کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔

تازہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی پابندی کے باعث اشیائے ضررویہ کی قلت

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی