قلات میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق
ٹریفک حادثہ قلات میں ریج کے مقام پر پیش آیا، جس کے بعد ڈی ایچ کیو قلات میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا، اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ایک بس کراچی سے کوئٹہ اور دوسری کوئٹہ سے کراچی کے لیے جارہی تھی، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔