نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر عابد جمیل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو بھیجے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں ذاتی مصروفیات اور فیملی کے معاملات کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اس کے علاوہ میں کینسر کے مریضوں کے لیے وقت نکالنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ بطور نگران مشیر صحت آپ کے ساتھ کام کا ایک اچھا تجربہ رہا ہے۔ میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔