نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی ملاقات میں فوری  فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی ڈویلپمنٹ شروع ہوئی تو نواز شریف بلوچستان کا دورہ کرینگے۔ نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لینے کے بعد بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے اور اس ضمن میں اختر مینگل سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا پُرامن حل چاہتے ہیں، نواز شریف نے اختر مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، خواجہ آصف

ملاقات میں  نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر مینگل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مالک بلوچ نے ملاقات میں ماہرنگ بلوچ کے حوالے سے بھی بات رکھی۔ تاہم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘فلائٹ کا ریفنڈ تو مل جائے گا، مگر باقی اخراجات کا کیا ہوگا’، فضائی بحران کے باعث پاکستانیوں کو مالی نقصانات

تیل سے لدے 3 جہازوں کی آج پاکستان آمد، کیا ان سے تیل کی ضرورت پورا ہوگی اور قیمتیں کم ہوں گی؟

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کتنے مؤثر، معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟

کابل کے گرین زون میں مطلوب عسکریت پسندوں کی موجودگی؟ سفارتی خدشات اور طالبان رجیم کے لیے ممکنہ نتائج

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟