جان ایف کینیڈی کا بھائی کیسے قتل ہوا؟ خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئیں

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات منظر عام پر آگئی ہیں۔

سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کو 1968 میں اپنے بھائی جان ایف کینیڈی کے قتل سے 5 سال بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا آج جان ایف کینیڈی فائل کے 80 ہزار صفحات جاری کرنے کا اعلان

قاتل کی گرفتاری اور عمر قید کی سزا کے باوجود سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق کئی افواہوں اور تبصروں نے جنم لیا، ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کے والد پر فائرنگ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ متعدد لوگ اس میں ملوث تھے تاہم یہ رائے سرکاری تحقیقات سے متصادم ہے۔

امریکی تاریخ کے اس ہائی پروفائل قتل سے متعلق ان دستاویزات کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اس قتل پر نئے سرے سے روشنی ڈالیں گی۔

یہ اقدامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات کے تحت کیے گئے ہیں جن میں انہوں نے جان ایف کینیڈی سمیت ملک کی تاریخ سے متعلق خفیہ دستاویزات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!