ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، آف لوڈ کیے جانے والے مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی، مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزا کے ساتھ قطر جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ای-پروٹیکٹر کے لیے نہ تو خود  درخواست دی اور نہ ہی فنگر پرنٹس دیے۔

گرفتار مسافر ایجنٹ واجد شاہ  سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے اُسے ای پروٹیکٹر، ویزا اور ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ فراہم کیا، بیورو آف امیگریشن نے ای پروٹیکٹر کے مکمل طور پر جعلی ہونے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے ویزا اور پروٹیکٹر کے حصول کے لیے مذکورہ ایجنٹ واجد شاہ کو 5 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے، مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزے یا بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی ذرائع اور رجسٹرڈ ایجنٹس سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں