پہلگام فالس فلیگ: بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جُڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کر دیے۔ یہ حقائق ارچنا تیواری کے سامنے ایک کشمیری ڈرائیور نے بیان کیے۔ جبکہ ارچنا تیواری نے یہ گفتگو حقائق جاننے کے لیے ریکارڈ کی۔ جس میں کشمیری ڈرائیور نے بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ارچنا تیواری کے اس سوال پر کہ آیا 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی؟ کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا ’ ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے

ارچنا تیواری نے پھر سوال کیا کہ کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے؟کشمیری ڈرائیور نے جواب دیا ہے کہ ہاں! یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے۔   10 کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشتگرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں؟ اس کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہو جائے گی۔

کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری سے  کہا کہ ’یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں ، پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا ہے۔ پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے۔ جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے۔ پھربھارتیوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری

دوسری طرف سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے۔ ارچنا تیواری کا سچ سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام  فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے۔کشمیری ڈرائیور کی گفتگو  مودی سرکار کے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی