اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو خطے میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی بھارتی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کو تحمل سے کام لینا چاہیے اور تصادم سے بچنا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت رجحان پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار