عمران خان نے اپنی رہائی سے قبل مائنز اینڈ منرلز بل اسمبلی میں پیش نہ کرنے کی ہدایت کردی، علیمہ خان

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری 2 بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی تاہم مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے عمران خان کو تاکید کی ہے کہ آئندہ لسٹ میں جس وکیل کا نام نہ ہو آپ ان سے ملاقات نہ کریں کیوں کہ وہ لوگ باہر آکر باتوں کو توڑ مروڑ کر پھیلاتے ہیں، عمران خان کو بتایا گیا کہ وی لاگرز کی تعریف آپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی، علیمہ خان پھر نظر انداز

علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ جب تک وہ رہا ہوکر خود نہیں دیکھتے مائنز اینڈ منرلز کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور کو بھی پیغام پہنچایا کہ وہ ملاقات کے لیے میرے پاس کیوں نہیں آتے، نواز شریف سے پالیسی پوچھنے کے لیے ان کی پوری کابینہ لندن اور جیل ملنے جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: قید تنہائی میں رکھنے سے عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سختی سے تاکید کی ہے کہ ان سے ملے اور پالیسی لیے بغیر کوئی بھی آل پارٹیز کانفرنس، اپیکس کمیٹی یا کسی بھی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگا، انہوں نے جنید اکبر کو پیغام دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک وہ چلائیں اور اپنی توجہ اس کو دیں، الیکشن کمیشن اور ٹریبونل کے آگے احتجاج کریں اور پیٹیشن دائر کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کی بھی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا